Surah Al Furqan Ayat 60 (25:60)
The Criterion · Juz 19 · Makki · Sajdah verse
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُۗ-اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا 60
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان سے کہا جائے رحمٰن کو سجدہ کرو توکہتے ہیں : اوررحمٰن کیا ہے؟ کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کا تم ہمیں کہہ دو اور اس حکم نے ان کی نفرت کو اور بڑھادیا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ان سے کہا جائے رحمٰن کو سجدہ کرو کہتے ہیں رحمٰن کیا ہے کیا ہم سجدہ کرلیں جسے تم کہو اور اس حکم نے انہیں اور بدکنا بڑھایا۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا قیل لهم: اور جب ان سے کہا جائے۔} یعنی جب رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم مشرکین سے فرمائیں کہ رحمن کو سجدہ کرو تو وہ کہتے ہیں : رحمن کیا ہے کیا ہم اسے سجدہ کرلیں جس کا تم ہمیں کہہ دو۔اس سے ان کا مقصد یہ ہے کہ وہ رحمن کو جانتے نہیں اور عناد کی وجہ سے ان کا یہ کہنا باطل ہے کیونکہ لغت عرب کوجاننے والا خوب جانتا ہے کہ رحمن کے معنی نہایت رحمت والا ہیں اور یہ اللہ تعالی ہی کی صفت ہے۔ ایت کے اخر میں ارشاد فرمایا کہ مشرکوں کوسجدہ کرنے کا حکم دینا ان کے لئے اور زیادہ ایمان سے دوری کا باعث ہوا۔( مدارک الفرقان تحت الایۃ: ۶۰ ص۸۰۸) نوٹ:یاد رہے کہ یہ ایت ایات سجدہ میں سے ہے اسے پڑھنے اور سننے والے پر سجدہ کرنا لازم ہو جاتا ہے۔