Surah Al Furqan Ayat 77 (25:77)
The Criterion · Juz 19 · Makki
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْۚ-فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ یَكُوْنُ لِزَامًا۠ (77)ٛ 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتم فرماؤ: میرا رب تمہاری کوئی قدر نہیں فرمائے گا اگر تم اس کی عبادت نہ کرو تو تم نے تو جھٹلایا تو اب عذاب (تم پر) ہمیشہ رہے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتم فرماؤ تمہاری کچھ قدر نہیں میرے رب کے یہاں اگر تم اسے نہ پوجو تو تم نے تو جھٹلایا تو اب ہوگا وہ عذاب کہ لپٹ رہے گا۔
Tafseer (Urdu)
{قل: تم فرماؤ۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اہل مکہ سے فرمائیں کہ اللہ تعالی نے تمہیں اپنی اطاعت اور عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہے اگر تم نے میرے رب عزوجل کی عبادت نہ کی تووہ تمہاری کوئی قدر نہیں فرمائے گا اور وہ تمہاری قدر کیسے فرمائے گا حالانکہ تم نے ا س کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور اس کی کتاب کو جھٹلایا ہے تو اب تم پر دنیا میں ہلاکت کے بعد اخرت کا دائمی عذاب ہو گا۔( خازن الفرقان تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۳۸۱ جلالین الفرقان تحت الایۃ: ۷۷ ص۳۰۹ ملتقطا)