Surah Ash Shura Ayat 103 (26:103)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 103
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس بیان میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثرایمان والے نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں بہت ایمان والے نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لایة: بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔} یعنی حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا اپنی قوم کے ساتھ جو واقعہ بیان کیا گیا اس میں ان سب کے لئے عبرت کی نشانی ہے جو اللہ تعالی کے علاوہ اوروں کی عبادت کرتے ہیں تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ قیامت کے دن ان کے یہی جھوٹے معبود ان سے بیزاری ظاہر کر دیں گے اور کسی کو کوئی نفع بھی نہیں پہنچا سکیں گے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۰۳ ۶ / ۲۹۱) {و ما كان اكثرهم مؤمنین: اور ان میں اکثرایمان والے نہ تھے۔} یعنی جس طرح کفار قریش میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لائے اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم میں سے بھی اکثر لوگ ایمان نہیں لائے تھے(لہذا اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کفار قریش کے ایمان نہ لانے پر غم نہ فرمائیں )( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۰۳ ۶ / ۲۹۱)