Surah Ash Shura Ayat 105 (26:105)
The Poets · Juz 19 · Makki
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوْحِ ﹰالْمُرْسَلِیْنَﭕ 105
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا۔
Tafseer (Urdu)
{كذبت قوم نوح ﹰالمرسلین: نوح کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔} سید العالمین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تسلی کے لئے حضرت موسی اور حضرت ابراہیم علیہما الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کرنے کے بعد یہاں سے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔ چنانچہ اس ایت میں فرمایاگیا کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کا دین ایک ہے اور ہر ایک نبی لوگوں کو تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی دعوت دیتے ہیں ا س لئے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلانا تمام پیغمبروں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانا ہے۔( تفسیرکبیر الشعراء تحت الایۃ: ۱۰۵ ۸ / ۵۲۰ خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۰۵ ۳ / ۳۹۱ ملتقطا) نوٹ:یہ واقعہ سورہ اعراف ایت نمبر59تا64سورہ یونس ایت نمبر71تا73سورہ ہود ایت نمبر25تا 49 سورۃ الانبیاء ایت نمبر76تا 77اورسورہ مومنون ایت نمبر23تا30میں بیان ہو چکا ہے۔