Surah Ash Shura Ayat 117 (26:117)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوْمِیْ كَذَّبُوْنِﭕٜ 117
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariنوح نے عرض کی: اے میرے رب! بیشک میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا۔
Tafseer (Urdu)
{قال: عرض کی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے بارگاہ الہی میں عرض کی :اے میرے رب! بیشک میری قوم نے تیری وحی ورسالت میں مجھے جھٹلایا ہے پس تو مجھ میں اور ان میں وہ فیصلہ کردے جس کا ہم میں سے ہر کوئی حق دار ہے اور مجھے اور میرے ساتھ والے مسلمانوں کو ان کافروں کی اذیتوں سے نجات دے۔ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی دعا میں جو ذکر کیا کہ میری قوم نے تیری وحی اور رسالت میں مجھے جھٹلایا ہے اس سے اپ علیہ الصلوۃ والسلام کی مراد یہ تھی کہ میں جوان کے بارے میں ہلاکت کی دعا کررہا ہوں اس کا سبب یہ نہیں ہے کہ انہوں نے مجھے سنگسار کرنے کی دھمکی دی اور نہ ہی یہ سبب ہے کہ انہوں نے میری پیروی کرنے والوں کو گھٹیا کہا بلکہ میری دعا کا سبب یہ ہے کہ انہوں نے تیرے کلام کو جھٹلایا اور تیری رسالت کے قبول کرنے سے انکار کیا۔(روح البیانالشعراءتحت الایۃ:۱۱۷-۱۱۸۶ / ۲۹۳تفسیرکبیرالشعراءتحت الایۃ:۱۱۷-۱۱۸ ۸ / ۵۲۱ ملتقطا)