Surah Ash Shura Ayat 12 (26:12)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِﭤ 12
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariعرض کی: اے میرے رب !میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanعرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{قال: عرض کی۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کا حکم سن کر حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کی ’’اے میرے رب! عزوجل میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں گے اوران کے جھٹلانے سے میرا سینہ تنگ ہوگا اور میں نے بچپن میں جو اگ کا انگارہ منہ میں رکھا تھا ا س کی وجہ سے مجھے گفتگو کرنے میں بھی کچھ تکلف ہوتا ہے تو تو میرے بھائی ہارون کو بھی رسول بنا دے تاکہ وہ رسالت کی تبلیغ میں میری مدد کریں ۔جس وقت حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو شام میں نبوت عطا کی گئی اس وقت حضرت ہارون علیہ الصلوۃ و السلام مصر میں تھے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ۳ / ۳۸۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۲-۱۳ ص۸۱۵ ملتقطا)