Surah Ash Shura Ayat 11 (26:11)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ-اَلَا یَتَّقُوْنَ 11
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو فرعون کی قوم ہے، کیا وہ نہیں ڈریں گے؟.
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں گے۔
Tafseer (Urdu)
{قوم فرعون: جو فرعون کی قوم ہے۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کو بنی اسرائیل کی طرف بھی رسول بنا کر بھیجا گیا تھا مگر یہاں جو پیغام مذکور ہے وہ خاص فرعون کی قوم قبط کی طرف ہے تاکہ انہیں ان کی بدکرداری پر زجر فرمائیں چنانچہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا کہ تم ظالم لوگوں کے پاس جاو اور وہ فرعون کی قوم ہے انہوں نے کفر اور گناہوں کا ارتکاب کر کے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور بنی اسرائیل کو غلام بنا کر اور انہیں طرح طرح کی ایذائیں پہنچا کر ان پر ظلم کیا۔کیا وہ اللہ تعالی سے نہیں ڈریں گے اور اپنی جانوں کو اللہ تعالی پر ایمان لا کر اور اس کی فرمانبرداری کرکے اس کے عذاب سے نہ بچائیں گے( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۰-۱۱ ۳ / ۳۸۳)