Surah Ash Shura Ayat 124 (26:124)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِذْ قَالَ لَهُمْ اَخُوْهُمْ هُوْدٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ 124
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب کہ ان سے ان کے ہم قوم ہود نے فرمایا کیا تم ڈرتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ قال لهم: جب ان سے فرمایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم ’’عاد‘‘ نے انہیں ا س وقت جھٹلایا جب اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: ’’تم جس کفر و شرک میں مبتلا ہوکیا اس پر تم اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرتے نہیں ۔بیشک میں اللہ تعالی کی طرف سے ایک ایسا رسول ہوں جس کی امانت داری تم میں مشہور ہے اور میںاللہ تعالی کی وحی کا امین ہوں تو تم مجھے جھٹلانے میں اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرو اور میں تمہیں جو حکم دوں اس میں میری اطاعت کرو۔(مدارکالشعراءتحت الایۃ:۱۲۴-۱۲۶ ص۸۲۶ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۲۴-۱۲۶ ۶ / ۲۹۴ ملتقطا)