Surah Ash Shura Ayat 14 (26:14)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ لَهُمْ عَلَیَّ ذَنْۢبٌ فَاَخَافُ اَنْ یَّقْتُلُوْنِ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہ کہیں وہ مجھے قتل نہ کر دیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے تو میں ڈرتا ہو ں کہیں مجھے قتل کر دیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و لهم علی ذنب: اور ان کا مجھ پر ایک الزام ہے۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید عرض کی کہ اے میرے رب! عزوجل ان فرعونیوں کا مجھ پر قتل کاایک الزام ہے کہ میں نے قبطی کو مارا تھاتو مجھے ا س بات کا ڈر ہے کہ اگر میں اکیلا گیا تو کہیں وہ مجھے رسالت کی ادائیگی سے پہلے ہی اس کے بدلے میں قتل نہ کر دیں جبکہ حضرت ہارون پر ان کا کوئی الزام نہیں ۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۴ ص۸۱۵ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۴ ۶ / ۲۶۶ ملتقطا)