Surah Ash Shura Ayat 15 (26:15)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ كَلَّاۚ-فَاذْهَبَا بِاٰیٰتِنَاۤ اِنَّا مَعَكُمْ مُّسْتَمِعُوْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اللہ نے) فرما یا: ہرگز نہیں ، تم دو نوں ہمارے معجزات لے کر جا ؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں ، خوب سننے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا یوں نہیں تم دونوں میری آیتیں لے کر جاؤ ہم تمھارے ساتھ سنتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا: ’’وہ تمہیں ہرگز قتل نہیں کرسکیں گے کیونکہ میں انہیں اپ پر مسلط نہیں ہونے دوں گا بلکہ اپ کو ان پر غالب فرما دوں گا۔ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ و السلام کی درخواست منظور فرما کر حضرت ہارون علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی نبی بنادیا اور دونوں کو حکم دیا کہ’’تم دو نوں میرے دئیے ہوئے معجزات لے کر جا ؤ ہم اپنی مدد و نصرت کے ذریعے تمہارے ساتھ ہیں اورجو تم کہو اور جو تمہیں جواب دیا جائے اسے خوب سننے والے ہیں ۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۵ ۳ / ۳۸۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۵ ص۸۱۵-۸۱۶ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۵ ۶ / ۲۶۶ ملتقطا)