Surah Ash Shura Ayat 146 (26:146)
The Poets · Juz 19 · Makki
اَتُتْرَكُوْنَ فِیْ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِیْنَ 146
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تم یہاں (دنیا) کی نعمتوں میں امن و امان کی حالت میں چھوڑ دئیے جاؤ گے؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم یہاں کی نعمتوں میں چین سے چھوڑ دئیے جاؤ گے۔
Tafseer (Urdu)
{اتتركون: کیا تم چھوڑ دئیے جاؤ گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام نے مزید نصیحت کرتے ہوئے اپنی قوم سے فرمایا: ’’کیا تمہارا گمان یہ ہے کہ تم دنیاکی نعمتوں جیسے باغوں اور چشموں میں کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا شگوفہ نرم ونازک ہوتاہے امن و امان کی حالت میں چھوڑ دئیے جاؤ گے کہ یہ نعمتیں تم سے کبھی زائل نہ ہوں گیتم پر کبھی عذاب نہ آئے گا اور تمہیں کبھی موت نہ آئے گی۔ (تمہارا یہ گمان غلط ہے اور ایسا کبھی نہیں ہو گا۔) (روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۶-۱۴۸ ۶ / ۲۹۷-۲۹۸ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۴۶-۱۴۸ ص۸۲۷ ملتقطا)