Surah Ash Shura Ayat 152 (26:152)
The Poets · Juz 19 · Makki
الَّذِیْنَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِ وَ لَا یُصْلِحُوْنَ 152
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariوہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اور بناؤ نہیں کرتے۔
Tafseer (Urdu)
{یفسدون: فساد پھیلاتے ہیں ۔} یعنی حد سے بڑھنے والے وہ ہیں جو کفر ظلم اور گناہوں کے ساتھ زمین میں فساد پھیلاتے ہیں اورایمان لا کر عدل قائم کرکے اور اللہ تعالی کے فرمانبردار ہو کر اصلاح نہیں کرتے۔ اس کامعنی یہ ہے کہ بعض فساد پھیلانے والے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ کچھ فساد بھی کرتے ہیں اوران میں کچھ نیکی بھی ہوتی ہےلیکن یہ ایسے نہیں بلکہ ان کا فساد مضبوط ہے جس میں کسی طرح نیکی کا شائبہ تک نہیں ۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۲ ۳ / ۳۹۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۲ص۸۲۷ ملتقطا)