Surah Ash Shura Ayat 153 (26:153)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَ 153
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقوم نے کہا: تم ان میں سے ہو جن پر جادو ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے تم پر تو جادو ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: قوم نے کہا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ قوم ثمود نے حضرت صالح علیہ الصلوۃ والسلام کی نصیحتوں کے جواب میں کہا ’’تم ان میں سے ہو جن پر بار بار بکثرت جادو ہوا ہے جس کی وجہ سے عقل و حواس قائم نہیں رہے۔ (معاذ اللہ) تم تو ہم جیسے ہی ایک آدمی ہو کہ جیسے ہم کھاتے پیتے ہیں اسی طرح تم بھی کھاتے پیتے ہو اگرتم رسالت کے دعوے میں سچے ہو تو اپنی سچائی کی کوئی نشانی لے کراؤ۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۳-۱۵۴ ۳ / ۳۹۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۵۳-۱۵۴ص۸۲۸ ملتقطا)