Surah Ash Shura Ayat 168 (26:168)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ اِنِّیْ لِعَمَلِكُمْ مِّنَ الْقَالِیْنَﭤ 168
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلوط نے فرمایا: میں تمہارے کام سے شدید نفرت کرنے والوں میں سے ہوں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا میں تمہارے کام سے بیزار ہوں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: ’’میں تمہارے کام سے بیزار اور اس سے شدید نفرت کرنے والوں میں سے ہوں اور مجھے اس سے شدید دشمنی ہے۔ پھر آپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی: اے میرے رب! عزوجل مجھے اور میرے گھر والوں کو ان کے اعمال پر انے والے عذاب سے محفوظ رکھ۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۶۸-۱۶۹ ۳ / ۳۹۴ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۶۸-۱۶۹ ص۸۲۹ ملتقطا)