Surah Ash Shura Ayat 170 (26:170)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَ 170
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو ہم نے اسے اور اس کے سب گھر والوں کو نجات بخشی۔
Tafseer (Urdu)
{فنجینه: تو ہم نے اسے نجات بخشی۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام ان کی بیٹیوں اور ان تمام لوگوں کو جو آپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے تھے عذاب سے نجات بخشی لیکن ایک بڑھیا جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی اسے نجات نہ بخشی۔ یہ بڑھیا حضرت لوط علیہ الصلوۃ والسلام کی بیوی تھییہ چونکہ اپنی قوم کے فعل پر راضی تھی اور جو گناہ پر راضی ہو وہ بھی گناہ کرنے والے کے حکم میں ہوتا ہے اسی لئے وہ بڑھیا عذاب میں گرفتارہوئی اور اس نے نجات نہ پائی۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۷۰-۱۷۱ ص۸۲۹)