Surah Ash Shura Ayat 176 (26:176)
The Poets · Juz 19 · Makki
كَذَّبَ اَصْحٰبُ لْــٴَـیْكَةِ الْمُرْسَلِیْنَﭕ 176
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاَیکہ (جنگل) والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبَن والوں نے رسولوں کو جھٹلایا۔
Tafseer (Urdu)
{كذب اصحب لــٴـیكة: ایکہ (جنگل) والوں نے جھٹلایا۔} حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان کیا جا رہا ہے۔اس ایت میں جس جنگل کا ذکر ہوا یہ مدین شہر کے قریب تھا اوراس میں بہت سے درخت اور جھاڑیاں تھیں۔ اللہ تعالی نے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو اہل مدین کی طرح ان جنگل والوں کی طرف بھی مبعوث فرمایا تھااور یہ لوگ حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم سے تعلق نہ رکھتے تھے۔( جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۱۷۶ ص۳۱۵ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۷۶ ص۸۲۹ ملتقطا)