Surah Ash Shura Ayat 177 (26:177)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَیْبٌ اَلَا تَتَّقُوْنَ 177
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب ان سے شعیب نے فرمایا: کیا تم ڈرتے نہیں ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب ان سے شعیب نے فرمایا کیا ڈرتے نہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{اذ قال لهم شعیب: جب ان سے شعیب نے فرمایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جنگل والوں نے ا س وقت حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلا کر تمام رسولوں کو جھٹلایا جب حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام نے ان سے فرمایا: ’’کیا تم کفر و شرک پر اللہ تعالی کے عذاب سے نہیں ڈرتے!بے شک میں تمہارے لئے اللہ تعالی کی وحی اور رسالت پر امانت دار رسول ہوں تو تم اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرو اور میں تمہیں جو حکم دے رہا ہوں اس میں میری اطاعت کرو۔ {و ما اســٴـلكم علیه من اجر: اور میں اس پر تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا۔} ان تمام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی دعوت کا یہی عنوان رہا کیونکہ وہ سب حضرات اللہ تعالی کے خوف اور اس کی اطاعت اور عبادت میں اخلاص کا حکم دیتے اور رسالت کی تبلیغ پر کوئی اجرت نہیں لیتے تھے لہذا سب نے یہی فرمایا۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۸۰ ۳ / ۳۹۴)