Surah Ash Shura Ayat 181 (26:181)
The Poets · Juz 19 · Makki
اَوْفُوا الْكَیْلَ وَ لَا تَكُوْنُوْا مِنَ الْمُخْسِرِیْنَ 181
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اے لوگو!) ناپ پورا کرو اورناپ تول کو گھٹانے والوں میں سے نہ ہوجاؤ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanناپ پورا کرو اور گھٹانے والوں میں نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{اوفوا الكیل: (اے لوگو!) ناپ پورا کرو۔} اس ایت اور اس کے بعد والی3 ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ناپ تول میں کمی کرنالوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے دینارہزنی اور لوٹ مار کرکے اور کھیتیاں تباہ کرکے زمین میں فساد پھیلانا ان لوگوں کی عادت تھی اس لئے حضرت شعیب علیہ الصلوۃ والسلام نے انہیں ان کاموں سے منع فرمایا اور ناپ تول پورا کرنے کا حکم دیا اور اس کے بعدساری مخلوق کو پیدا کرنے والے رب تعالی کے عذاب سے ڈرایا۔ اس سے معلوم ہوا کہ نبی علیہ السلام صرف عبادات ہی سکھانے نہیں اتے بلکہ اعلی اخلاق سیاسیات معاملات کی درستگی کی تعلیم بھی دیتے ہیں ۔ اللہ تعالی ہمیں بھی عمل کی توفیق عطا فرمائےامین۔