Surah Ash Shura Ayat 192 (26:192)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اِنَّهٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَﭤ 192
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک یہ قرآن ربُّ العالمین کا اتارا ہوا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک یہ قرآن ربُّ العالَمین کا اتارا ہوا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و انه: اور بیشک یہ قرآن۔} انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے واقعات بیان کرنے کے بعد یہاں سے اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت و رسالت پر دلالت کرنے والی چیز کاذکر فرمایاہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ یہ قران سب جہانوں کے رب تعالی کا اتارا ہوا ہے کسی شاعر جادو گر یا کاہن کا کلام نہیں جیسا کہ اے کفار تم گمان کرتے ہو۔( تفسیرکبیر الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۲ ۸ / ۵۳۰ صاوی الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۲ ۴ / ۱۴۷۴ ملتقطا)