Surah Ash Shura Ayat 195 (26:195)
The Poets · Juz 19 · Makki
بِلِسَانٍ عَرَبِیٍّ مُّبِیْنٍﭤ 195
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariروشن عربی زبان میں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanروشن عربی زبان میں ۔
Tafseer (Urdu)
{بلسان: زبان میں ۔} یعنی قران پاک کو عربی زبان میں نازل کیا جس کے معنی ظاہر اور الفاظ کی اپنے معنی پر دلالت واضح ہے تاکہ عرب کے رہنے والوں اور کفار قریش کے لئے کوئی عذر باقی نہ رہے اور وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم اس کلام کو سن کر کیا کریں گے جسے ہم سمجھ ہی نہیں سکتے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۵ ۶ / ۳۰۶) عربی زبان کی فضیلت: اس ایت سے عربی زبان کی دیگر زبانوں پر فضیلت بھی ثابت ہوئی کیونکہ اللہ تعالی نے قران پاک کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے کسی اور زبان میں نہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’تین وجہوں سے عربوں سے محبت رکھوکیونکہ میں عربی ہوں قران عربی ہے اور اہل جنت کی زبان بھی عربی ہے۔( معجم الاوسط باب المیم من اسمہ: محمد ۴ / ۱۶۴ الحدیث: ۵۵۸۳) حضرت فقیہ ابو لیث سمرقندی رحمۃاللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں : ’’جان لو کہ عربی زبان تمام زبانوں سے افضل ہےتو جس نے عربی زبان خود سیکھی یا کسی اور کو سکھائی اسے اجر ملے گا کیونکہ اللہ تعالی نے قران پاک کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۵ ۶ / ۳۰۷) {و انه: اور بیشک اس کا۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ قران پاک کا ذکر تمام اسمانی کتابوں میں موجود ہے اور دوسری تفسیر یہ ہے کہ سابقہ کتابوں میں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نعت اور صفت مذکور ہے۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۶ ص۸۳۱ خازن الشعراء تحت الایۃ: ۱۹۶ ۳ / ۳۹۵ ملتقطا)