Surah Ash Shura Ayat 213 (26:213)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَلَا تَدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّبِیْنَ 213
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کر نا ورنہ تو عذاب والوں میں سے ہوجائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتوتو اللہ کے سوا دوسرا خدا نہ پوج کہ تجھ پر عذاب ہوگا۔
Tafseer (Urdu)
{فلا تدع مع الله الها اخر: تو اللہ کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا۔} اس ایت میں بظاہر خطاب حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہے لیکن اس سے مراد اپ کی امت ہے چنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے (اے لوگو!) جب کافروں کا حال تم نے جان لیا تو تم اللہ تعالی کے سواکسی دوسرے معبود کی عبادت نہ کرنا اگر تم نے ایساکیا تو تم عذاب پانے والوں میں سے ہوجاوگے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۲۱۳ ۳ / ۳۹۷ جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۲۱۳ ص۳۱۶ ملتقطا)