Surah Ash Shura Ayat 28 (26:28)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ رَبُّ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ وَ مَا بَیْنَهُمَاؕ-اِنْ كُنْتُمْ تَعْقِلُوْنَ 28
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے فرمایا: وہ مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے اگر تمہیں عقل ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanموسیٰ نے فرمایا رب پورب اور پچھم کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تمہیں عقل ہو۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا:سارے جہان کا رب وہ ہے جو مشرق اور مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب ہے اگر تمہیں عقل ہو تو جو بات میں نے بیان کی اس سے اللہ تعالی کے وجود پر استدلال کر سکتے ہو کیونکہ مشرق سے سورج کا طلوع کرنا اور مغرب میں غروب ہوجانا اور سال کی فصلوں میں ایک معین حساب پر چلنا اور ہواؤں اور بارشوں وغیرہ کے نظام یہ سب اس کے وجود و قدرت پر دلالت کرتے ہیں ۔( ابو سعود الشعراء تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۱۶۰ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۲۸ ص۸۱۷ ملتقطا)