Surah Ash Shura Ayat 29 (26:29)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ لَىٕنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (فرعون نے) کہا: (اے موسیٰ!) اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولا اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو خدا ٹھہرایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔
Tafseer (Urdu)
{قال: کہا۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ جواب سن کر فرعون حیران رہ گیا اور ا س کے پاس اللہ تعالی کی قدرت کے آثار کا انکار کرنے کی کوئی راہ باقی نہ رہی اوراس سے کوئی جواب نہ بن پڑا تو اس نے کہا:اے موسی! علیہ الصلوۃ والسلام اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں ضرور تمہیں قید کردوں گا۔ فرعون کی قید قتل سے بدتر تھی اس کا جیل خانہ تنگ و تاریک اور گہرا گڑھا تھا اس میں اکیلا ڈال دیتا تھا نہ وہاں کوئی آواز سنائی دیتی تھی اور نہ کچھ نظر آتا تھا۔(مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۲۹ ص۸۱۸)