Surah Ash Shura Ayat 30 (26:30)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ اَوَ لَوْ جِئْتُكَ بِشَیْءٍ مُّبِیْنٍ 30
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے فرمایا: کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لے آؤں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanفرمایا کیا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی روشن چیز لاؤں ۔
Tafseer (Urdu)
{قال: فرمایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے فرعون سے فرمایا: کیاتو مجھے قید کرے گا اگرچہ میں تیرے پاس کوئی حق اور باطل میں فرق واضح کرنے والا کوئی معجزہ لے کر اوں اور یہ معجزہ اللہ تعالی کے موجود ہونے اور میری رسالت کی دلیل ہو۔ اس پر فرعون نے کہا: اے موسی!اگر تم اپنے دعوے کی صداقت پر دلیل پیش کرنے میں سچوں میں سے ہو تو وہ نشانی لے او۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۳۰- ۳۱ ص۸۱۸ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۳۰- ۳۱ ص۸۱۸ ۶ / ۲۷۰ ملتقطا)