Surah Ash Shura Ayat 41 (26:41)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالُوْا لِفِرْعَوْنَ اَىٕنَّ لَنَا لَاَجْرًا اِنْ كُنَّا نَحْنُ الْغٰلِبِیْنَ 41
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر جب جادوگر آئے توانہوں نے فرعون سے کہا: کیا ہمارے لئے کوئی معاوضہ بھی ہے اگر ہم غالب ہوگئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر جب جادوگر آئے فرعون سے بولے کیا ہمیں کچھ مزدوری ملے گی اگر ہم غالب آئے۔
Tafseer (Urdu)
{فلما جآء السحرة: پھر جب جادوگر آئے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب جادوگر فرعون کے پاس آئے توانہوں نے فرعون سے کہا:اگر ہم حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر غالب ہوگئے توکیا ہمارے لئے کوئی معاوضہ بھی ہے فرعون نے کہا: ہاں ہے اورکوئی معمولی معاوضہ نہیں بلکہ اس وقت تم میرے نہایت قریبی لوگوں میں سے ہوجاؤ گے تمہیں درباری بنالیا جائے گا تمہیں خاص اعزاز دیئے جائیں گے سب سے پہلے داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی اور سب سے بعد تک دربار میں رہو گے۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۴۱-۴۲ ص۸۱۹ ملخصا)