Surah Ash Shura Ayat 43 (26:43)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالَ لَهُمْ مُّوْسٰۤى اَلْقُوْا مَاۤ اَنْتُمْ مُّلْقُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariموسیٰ نے ان سے فرمایا:تم ڈالو جو تم ڈالنے والے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanموسیٰ نے ان سے فرمایا ڈالو جو تمہیں ڈالنا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{قال لهم: موسی نے ان سے فرمایا۔} فرعون سے معاوضے کا وعدہ لینے کے بعد جادو گروں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کی: کیا اپ پہلے اپنا عصا ڈالیں گے یا ہمیں اجازت ہے کہ ہم اپنا جادو کا سامان ڈالیں ۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام نے ان جادوگروں سے فرمایا:تم اپنا وہ سامان زمین پرڈالو جو تم ڈالنے والے ہو تاکہ تم اس کا انجام دیکھ لو۔( جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۴۳ ص۳۱۱ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۴۳ ص۸۱۹ ملتقطا) {فالقوا: تو انہوں نے ڈال دیں ۔} حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کے کہنے پر جادوگروں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں زمین پر ڈال دیں اورکہنے لگے: فرعون کی عزت کی قسم :بیشک ہم ہی حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہما الصلوۃ والسلام پر غالب ہوں گے۔ جادوگروں نے فرعون کی عزت کی قسم اس لئے کھائی کہ انہیں اپنے غلبہ کا اطمینان تھا کیونکہ جادوکے اعمال میں سے جو انتہا کے عمل تھے یہ ان کو کام میں لائے تھے اور کامل یقین رکھتے تھے کہ اب کوئی جادو اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۴۴ ۶ / ۲۷۳ ملخصا)