Surah Ash Shura Ayat 5 (26:5)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ ذِكْرٍ مِّنَ الرَّحْمٰنِ مُحْدَثٍ اِلَّا كَانُوْا عَنْهُ مُعْرِضِیْنَ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت نہیں آتی مگر وہ اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نہیں آتی ان کے پاس رحمٰن کی طرف سے کوئی نئی نصیحت مگر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{و ما یاتیهم: اور ان کے پاس نہیں اتی۔} یعنی اللہ تعالی نے تنبیہ اور نصیحت پر مشتمل ایک کے بعد ایک ایت نازل فرمائی اوران کفار کا حال یہ ہے کہ جب بھی اللہ تعالی کی طرف سے کوئی نئی نصیحت اور وحی نازل ہوتی ہے تووہ اس کا انکار کرتے چلے جاتے ہیں اور یوں دم بدم ان کا کفر بڑھتا جاتا ہے۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۵ ۶ / ۲۶۲-۲۶۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۵ ص۸۱۴ ملتقطا) {فقد كذبوا: تو بیشک انہوں نے جھٹلایا۔} اس ایت میں قران مجیدکا انکارکرنے پر مشرکوں کو وعید سنائی گئی اور اللہ تعالی کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اللہ تعالی کی طرف سے جو قران لے کر ان مشرکوں کے پاس تشریف لائے ہیں انہوں نے اسے جادوشعر اور سابقہ لوگوں کی کہانیاں کہہ کر جھٹلایا تو عنقریب جب انہیں (دنیا میں قتل یا اخرت میں جہنم کا) عذاب پہنچے گا تب انہیں خبر ہوگی کہ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلانے کا یہ انجام ہے اورجب جھٹلانے کا نتیجہ ظاہر ہوگیا تو اس کے بعدان کی شرمندگی اورندامت کوئی فائدہ نہ دے گی۔( مدارک الشعراء تحت الایۃ:۶ص۸۱۴ تفسیرطبری الشعراء تحت الایۃ: ۶ ۹ / ۴۳۳ روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۶ ۶ / ۲۶۳ ملتقطا)