Surah Ash Shura Ayat 4 (26:4)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنْ نَّشَاْ نُنَزِّلْ عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَةً فَظَلَّتْ اَعْنَاقُهُمْ لَهَا خٰضِعِیْنَ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی نشانی اتاریں تو ان کے بڑے بڑے سردار اُس نشانی کے آگے جھکے رہ جائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاگر ہم چاہیں تو آسمان سے ان پر کوئی نشانی اتاریں کہ ان کے اونچے اونچے اس کے حضور جھکے رہ جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان نشا: اگر ہم چاہیں ۔} اس ایت میں مزید تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ ان کے ایمان قبول نہ کرنے کی وجہ سے غمزدہ نہ ہوں اگر ہمیں ان کا ایمان قبول کر لینا منظور ہوتا تو ہم ضرور ان پر ایسی نشانی اتار دیتے جس کی وجہ سے ان کے بڑے بڑے بھی اس نشانی کے سامنے جھک جاتے لیکن ہمیں ان کی شقاوت معلوم ہے اس لئے ہم ان کے سامنے ایسی کوئی نشانی نہیں اتارتے لہذا اپ زیادہ غم فرما کر اپنی جان کو مشقت میں نہ ڈالیں ۔