Surah Ash Shura Ayat 53 (26:53)
The Poets · Juz 19 · Makki
فَاَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاب فرعون نے شہروں میں جمع کرنے والے بھیجے۔
Tafseer (Urdu)
{فارسل: تو اس نے بھیجے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے حکم کے مطابق حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام بنی اسرائیل کو ساتھ لے کر راتوں رات مصر سے نکل گئے اور جب فرعون نے ان کے مصر سے نکلنے کی خبر سنی تو اس نے لشکر جمع کرنے کے لئے شہروں میں قاصدبھیجے جب لشکر جمع ہوگئے تو ان کی کثرت کے مقابلے میں بنی اسرائیل کی تعداد تھوڑی معلوم ہونے لگی چنانچہ فرعون نے بنی اسرائیل کے بارے میں کہا: یہ لوگ ایک تھوڑی سی جماعت ہیں اور بیشک یہ ہماری مخالفت کرکے اور ہماری اجازت کے بغیر ہماری سرزمین سے نکل کر ہم سب کا دل جلاتے اور ہمیں غصہ دلانے والے ہیں اور بیشک ہم سب ہتھیاروں سے لیس اور ہوشیار ہیں ۔( جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۵۳-۵۶ ص۳۱۱ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۵۳-۵۶ ص۸۲۰ خازن الشعراء تحت الایۃ:۵۳-۵۶ ۳ / ۳۸۷ ملتقطا)