Surah Ash Shura Ayat 52 (26:52)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْۤ اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ 52
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے چلو، بیشک تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ راتوں را ت میرے بندو ں کو لے نکل بیشک تمھارا پیچھا ہو نا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اوحینا الى موسى: اور ہم نے موسی کی طرف وحی بھیجی۔} جب ایک عرصے تک حق کی دعوت دینے اور پے درپے نشانیاں دکھانے کے باوجود فرعونی ایمان نہ لائے اور اپنی سرکشی میں بڑھتے ہی گئے تو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں را ت بنی اسرائیل کو مصر سے لے چلو بیشک فرعون اور اس کے لشکر تمہارا پیچھا کریں گے اور وہ لوگ تمہارے پیچھے پیچھے دریا میں داخل ہوجائیں گے اس کے بعدہم تمہیں نجات دیں گے اور فرعون کو ا س کے لشکر کے ساتھ دریا میں غرق کردیں گے۔(روح ا لبیان الشعراء تحت الایۃ: ۵۲ ۶ / ۲۷۶ ملخصا)