Surah Ash Shura Ayat 67 (26:67)
The Poets · Juz 19 · Makki
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةًؕ-وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ 67
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان (فرعونیوں ) میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک اس میں ضرور نشانی ہے اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ان فی ذلك لایة: بیشک اس میں ضرور نشانی ہے۔} یعنی دریا میں جو کچھ واقع ہوا اس میں اللہ تعالی کی قدرت پر ضرور نشانی ہے اور یہ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا معجزہ ہے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۶۷ ۳ / ۳۸۸) {و ما كان اكثرهم مؤمنین: اور ان میں اکثر مسلمان نہ تھے۔} یعنی فرعونیوں میں سے اکثر مسلمان نہ تھے۔ مصر والوں میں سے صرف تین حضرات ایمان لائے۔ (1)فرعون کی بیوی حضرت اسیہ رضی اللہ تعالی عنہا۔ (2)حزقیل۔ انہیں آل فرعون کا مومن کہتے ہیں یہ اپنا ایمان چھپائے رہتے تھے اور فرعون کے چچا زاد تھے۔ (3)مریم۔ یہ ایک بوڑھی خاتون تھیں انہوں نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام سے جنت کا وعدہ لے کر دریائے نیل میں حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کی قبر انور کا محل وقوع بتایا تھا۔ حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالی کے حکم سے حضرت یوسف علیہ الصلوۃ والسلام کا تابوت شریف دریا سے نکال کر ملک شام لے گئے تھے۔( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۶۷ ۳ / ۳۸۸ صاوی الشعراء تحت الایۃ: ۶۷ ۴ / ۱۴۶۱ ملتقطا)