Surah Ash Shura Ayat 68 (26:68)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ 68
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تمہارا رب وہی غالب، مہربان ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تمہارا رب وہی عزت والا مہربان ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان ربك: اور بیشک تمہارا رب۔} حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے دست اقدس سے معجزات ظاہر ہونے کے باوجود جب اپ کی قوم جھٹلاتی تو بعض اوقات اپ کا قلب منیر غمزدہ ہو جاتا اس پر اللہ تعالی نے گزشتہ انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام میں سے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ بیان فرما کر اپ کو تسلی دی اور ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بے شک اپ کا رب عزوجل ہی غالب اور اپنے دشمنوں سے انتقام لینے والا ہے اس کی ایک مثال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے فرعون اور اس کی قوم کو غرق کر کے ان سے انتقام لیا اور اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ کارب عزوجل ایمان والوں پرمہربان ہے اور ا س کی ایک مثال یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والوں کو غرق ہونے سے نجات دے کر ان پر مہربانی فرمائی لہذا اپ اپنی قوم کی اذیتوں پر اس طرح صبر فرمائیں جس طرح پچھلے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے صبر فرمایا۔( روح البیان الشعراء تحت الایۃ: ۶۸ ۶ / ۲۸۰-۲۸۱ جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۶۸ ص۳۱۲ ملتقطا)