Surah Ash Shura Ayat 74 (26:74)
The Poets · Juz 19 · Makki
قَالُوْا بَلْ وَجَدْنَاۤ اٰبَآءَنَا كَذٰلِكَ یَفْعَلُوْنَ 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہوں نے کہا: بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا۔
Tafseer (Urdu)
{قالوا: بولے۔} جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیش کردہ دلیل کا کوئی جواب نہ بن پڑا تو کہنے لگے: ’’بت اگرچہ نہ کسی کی بات سنتے ہیں نہ کسی کو نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی سے کوئی نقصان دور کر سکتے ہیں لیکن بتوں کی عبادت کرنے میں ہم نے اپنے باپ دادا کی پیروی کی ہے کیونکہ ہم نے انہیں ایسا ہی کرتے پایا ہے (اس لئے ہم اپ کے کہنے پر اپنے اباو اجداد کے طریقے کو نہیں چھوڑ سکتے۔)( خازن الشعراء تحت الایۃ: ۷۴ ۳ / ۳۸۹)