Surah Ash Shura Ayat 83 (26:83)
The Poets · Juz 19 · Makki
رَبِّ هَبْ لِیْ حُكْمًا وَّ اَلْحِقْنِیْ بِالصّٰلِحِیْنَ 83
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے میرے رب !مجھے حکمت عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے میرے رب مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے قربِ خاص کے سزاوار ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{رب: اے میرے رب!} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی کی تعریف و توصیف بیان کرنے کے بعد دعا مانگی:اے میرے رب! عزوجل مجھے حکم عطا کر اور مجھے ان سے ملادے جو تیرے خاص قرب کے لائق بندے ہیں ۔ ایت میں مذکور’’ حکم‘‘ کے بارے میں مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ اس سے مراد علم ہے۔دوسرا قول یہ ہے کہ اس سےمراد حکمت ہے۔ قرب کے لائق خاص بندوں سے مراد انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام ہیں ۔ آپ علیہ الصلوۃ والسلام کی یہ دعا قبول ہوئی چنانچہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’و انه فی الاخرة لمن الصلحین‘‘(البقرۃ:۱۳۰) ترجمہ کنزالعرفان: اور بیشک وہ آخرت میں ہمارا خاص قرب پانے والوں میں سے ہے۔(مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۸۳ ص۸۲۳) دعا مانگنے کا ایک ادب: یہاں سے دعا مانگنے کا ایک ادب بھی معلوم ہو اکہ دعا مانگنے سے پہلے اللہ تعالی کی تعریف و توصیف بیان کی جائے اس کے بعد دعا مانگی جائے۔