Surah Ash Shura Ayat 86 (26:86)
The Poets · Juz 19 · Makki
وَ اغْفِرْ لِاَبِیْۤ اِنَّهٗ كَانَ مِنَ الضَّآلِّیْنَ 86
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور میرے باپ کو بخش دے بیشک وہ گمراہ ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و اغفر لابی: اور میرے باپ کو بخش دے۔} حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک دعا یہ مانگی کہ اے میرے رب! عزوجل میر ے باپ کو توبہ وایمان کی توفیق عطا کر کے بخش دے بیشک وہ گمراہوں میں سے ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ دعا اس لئے فرمائی کہ اپ کے باپ نے جدا ہوتے وقت آپ علیہ الصلوۃ والسلام سے ایمان لانے کا وعدہ کیا تھا۔ جب اپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ظاہر ہوگیا کہ وہ خدا کا دشمن ہے اور اس کا وعدہ جھوٹا تھا تو آپ علیہ الصلوۃ والسلام اس سے بیزار ہو گئے جیسا کہ سور ہ براءت میں ہے: ’’و ما كان استغفار ابرهیم لابیه الا عن موعدة وعدها ایاه-فلما تبین له انه عدو لله تبرا منه‘‘(التوبۃ:۱۱۴) ترجمہ کنزالعرفان: ابراہیم کا اپنے باپ کی مغفرت کی دعا کرنا صرف ایک وعدے کی وجہ سے تھا جو انہوں نے اس سے کرلیا تھا پھر جب ابراہیم کے لئے یہ بالکل واضح ہوگیا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے تو اس سے بیزار ہوگئے۔(جلالین الشعراء تحت الایۃ: ۸۶ ص۳۱۲-۳۱۳ مدارک الشعراء تحت الایۃ: ۸۶ ص۸۲۳ ملتقطا) نوٹ:یاد رہے کہ یہاں ایت میں باپ سے مراد حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کا چچا ازر ہے حقیقی والد مراد نہیں ہیں ۔ اس کے بارے میں مزید تفصیل جاننے کیلئے سورہ انعام ایت نمبر74کے تحت تفسیر ملاحظہ فرمائیں ۔