Surah An Naml Ayat 4 (27:4)
The Ant · Juz 19 · Makki
اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ زَیَّنَّا لَهُمْ اَعْمَالَهُمْ فَهُمْ یَعْمَهُوْنَﭤ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے برے اعمال ان کی نگاہ میں خوشنما بنا دئیے ہیں تو وہ بھٹک رہے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanوہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے کوتک ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ہیں تووہ بھٹک رہے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ ان الذین لا یؤمنون بالاخرة: بیشک وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے۔} اس سے پہلی ایتوں میں ایمان والوں کے حالات بیان کئے گئے اور ا س ایت سے کافروں کے حالات بیا ن کئے جا رہے ہیں چنانچہ ا س ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو اخر ت پر اور قران پاک میں قیامت کے دن ملنے والے نیک اعمال کے جو ثواب اور برے اعمال کے جو عذاب بیان کئے گئے ہیں ان پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے برے اعمال ان کی نگاہ میں خوشنما بنادئیے ہیں کہ وہ اپنی برائیوں کوخواہشات کی وجہ سے بھلائی جانتے ہیں پس وہ اپنی گمراہی میں بھٹک رہے ہیں اور ان کے پاس بصیر ت نہیں جس کے ذریعے وہ اچھائی اور برائی میں امتیاز کر سکیں ۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے دنیا میں قتل اورگرفتاری کا برا عذاب ہے اور یہی آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں کہ ان کا انجام دائمی عذاب ہے۔( ابو سعود النمل تحت الایۃ : ۴-۵ ۴ / ۱۸۶ مدارک النمل تحت الایۃ: ۴-۵ ص۸۳۷-۸۳۸ جلالین النمل تحت الایۃ: ۴-۵ ص۳۱۷ ملتقطا)