Surah An Naml Ayat 73 (27:73)
The Ant · Juz 20 · Makki
وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور بیشک تیرا رب لوگوں پرفضل والا ہے لیکن ان میں اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بیشک تیرا رب فضل والا ہے آدمیوں پر لیکن اکثر آدمی حق نہیں مانتے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان ربك: اور بیشک تیرا رب۔} ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بیشک تیرا رب عزوجل لوگوں پرفضل فرمانے والا ہے اسی لئے عذاب میں تاخیر فرماتا ہے لیکن ان میں اکثر لوگ اللہ تعالی کی اس نعمت کا حق نہیں مانتے اور شکر گزاری نہیں کرتے اور اپنی جہالت کی وجہ سے عذاب نازل ہونے کی جلدی کرتے ہیں ۔(مدارک النمل تحت الایۃ : ۷۳ ص۸۵۵) {و ان ربك: اور بیشک تمہارا رب۔} ایت کا خلاصہ کلام یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے ساتھ پوشیدہ اور اعلانیہ عداوت رکھنا اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی مخالفت میں مکاریاں کرنا سب کچھ اللہ تعالی کو معلوم ہے وہ انہیں اس کی سزا دے گا۔(مدارک النمل تحت الایۃ: ۷۴ ص۸۵۵)