Surah An Naml Ayat 76 (27:76)
The Ant · Juz 20 · Makki
اِنَّ هٰذَا الْقُرْاٰنَ یَقُصُّ عَلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ اَكْثَرَ الَّذِیْ هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ 76
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک یہ قرآن بنی اسرائیل سے اکثر وہ باتیں ذکر فرماتا ہے جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک یہ قرآن ذکر فرماتا ہے بنی اسرائیل سے اکثر وہ باتیں جس میں وہ اختلاف کرتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{ان هذا القران: بیشک یہ قرآن۔} اہل کتاب نے دینی امور میں آپس میں اختلاف کیا جس کی وجہ سے ان کے بہت سے فرقے بن گئے اور آپس میں لعن طعن کرنے لگے تو قرآن کریم نے ان کے اختلافی امور کوحقیقت کے مطابق ایسے شاندار انداز میں بیان کیا کہ اگر اہل کتاب انصاف کریں اور اسے قبول کریں اور اسلام لائیں تو ان میں یہ باہمی اختلاف باقی نہ رہے۔( خازن النمل تحت الایۃ: ۷۶ ۳ / ۴۱۹ مدارک النمل تحت الایۃ: ۷۶ ص۸۵۵ ملتقطا)