Surah An Naml Ayat 78 (27:78)
The Ant · Juz 20 · Makki
اِنَّ رَبَّكَ یَقْضِیْ بَیْنَهُمْ بِحُكْمِهٖ ۙۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ ﳐ 78
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک تمہارا رب اپنے حکم سے ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا اور وہی عزت و الا علم والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک تمہارا رب ان کے آپس میں فیصلہ فرماتا ہے اپنے حکم سے اور وہی ہے عزت و الا علم والا۔
Tafseer (Urdu)
{ان ربك یقضی بینهم: بیشک تمہارا رب ان کے درمیان فیصلہ فرمادے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم بنی اسرائیل کے جو لوگ دینی امور میں باہم اختلاف کر رہے ہیں اپ کا رب عزوجل اپنے حکم سے قیامت کے دن ان کے درمیان فیصلہ فرما دے گااور اپ کا رب عزوجل ہی عزت والا اور غلبے والا ہے اس لئے کوئی اس کے حکم اور فیصلے کو رد نہیں کر سکتا اور اپ کا رب عزوجل ہی تمام اشیاء کا علم رکھنے والا ہےلہذا اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اللہ تعالی پر بھروسہ رکھیں اور ان کی عداوت و دشمنی کی پرواہ نہ کریں بے شک اپ روشن حق پر ہیں ۔( روح البیان النمل تحت الایۃ: ۷۸ ۶ / ۳۶۹)