Surah Al Qasas Ayat 1 (28:1)
The Stories · Juz 20 · Makki
طٰسٓمّٓ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariطسم۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanطسم۔
Tafseer (Urdu)
{ طسم} یہ حروف مقطعات میں سے ایک حرف ہے اس کی مراد اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے۔ {تلك ایت: یہ آیتیں ہیں ۔} یعنی اس سورت کی ایتیں اس روشن کتاب کی ایتیں ہیں جس میں حلا ل و حرام کے احکام حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کی صداقت پہلو ں اور بعد والوں کی خبروں کا بیان ہے اور اس کتاب کی شان یہ ہے کہ وہ حق و باطل میں فرق کر دیتی ہے ۔یہاں روشن کتاب سے مراد قران مجید ہے یا اس سے لوح محفوظ مراد ہے ۔(تفسیرکبیر القصص تحت الایۃ: ۲ ۸ / ۵۷۷ جلالین القصص تحت الایۃ: ۲ ص۳۲۶ ملتقطا) لوح محفوظ اور قران مجید کے روشن کتاب ہونے میں فرق: یاد رہے کہ لوح محفوظ کو بھی کتاب مبین فرمایا جاتا ہے اور قران کریم کو بھیالبتہ ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ لوح محفوظ اللہ عزوجل کے خاص مقبول بندوں پر ہی ظاہر ہے جبکہ قران کریم ہر مومن کے لئے ظاہر ہے اگرچہ اس کے اسرار و رموز کی معرفت بھی خاص بندوں کے ساتھ خاص ہے۔