Surah Al Qasas Ayat 3 (28:3)
The Stories · Juz 20 · Makki
نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariہم تمہارے سامنے حق کے ساتھ موسیٰ اور فرعون کی خبرپڑھتے ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanہم تم پر پڑھیں موسیٰ اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ۔
Tafseer (Urdu)
{نتلوا علیك من نبا: ہم تمہارے سامنے خبرپڑھتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ہم اپ کے سامنے حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور فرعون کی سچی خبر ان لوگوں کے لئے پڑھتے ہیں جو ایمان رکھتے ہیں ۔یہاں ایمان والوں کا بطور خاص اس لئے ذکر کیا گیا کہ یہی ان واقعات سے حاصل ہونے والی نصیحت کو قبول کرتے ہیں ۔نیز یاد رہے کہ ا س سورت سے پہلے 19سورتوں میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ ذکر ہو چکا ہے اور اس سورت کے بعد مزید 17سورتوں میں اپ علیہ الصلوۃ والسلام کا واقعہ مذکور ہے۔اتنی کثرت سے اپ کا واقعہ ذکر کرنے کی ایک وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ اس میں حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی نبوت کی خاص دلیل تھی کیونکہ اپ بغیر پڑھے اور تاریخ دانوں کے پاس بیٹھے بغیرایسے سچے واقعات بیان کر رہے تھے اور یہ وحی کے بغیر ممکن نہیں ۔ دوسری وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ عرب میں حضرت موسی علیہ الصلوۃ والسلام اور فرعون کے واقعات خاص و عام میں بہت مشہور تھے اور ان واقعات میں بنی اسرائیل نے بہت سی غلط باتیں ملا دی تھیں اس لئے اللہ تعالی نے یہ واقعات قران کریم میں جگہ جگہ مختلف طریقوں سے بیان کئے تاکہ اس کے غلط اور صحیح پہلو ایک دوسرے سے ممتاز ہو جائیں ۔