Surah Al Qasas Ayat 77 (28:77)
The Stories · Juz 20 · Makki
وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا وَ اَحْسِنْ كَمَاۤ اَحْسَنَ اللّٰهُ اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ 77
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو مال تجھے الله نے دیا ہے اس کے ذریعے آخرت کا گھر طلب کر اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھول اور احسان کر جیسا الله نے تجھ پر احسان کیا اور زمین میں فساد نہ کر، بے شک الله فسادیوں کو پسند نہیں کرتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو مال تجھے الله نے دیا ہے اس سے آخرت کا گھر طلب کر اور دنیا میں اپنا حصہ نہ بھول اور احسان کر جیسا الله نے تجھ پر احسان کیا اور زمین میں فساد نہ چاہ بے شک الله فسادیوں کو دوست نہیں رکھتا۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تنس نصیبك من الدنیا: اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھول۔} ایت کے اس حصے کی تفسیر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اے قارون! تواپنی صحت قوت جوانی اور دولت کو نہ بھول بلکہ تجھے ان کے ساتھ آخرت طلب کرنی چاہئے۔( خازن القصص تحت الایۃ: ۷۷ ۳ / ۴۴۰) پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت سمجھیں : اس سے معلوم ہو اکہ انسان کو اپنی صحتقوت جوانی اور دولت اللہ تعالی کی نافرمانی میں استعمال کر کے ضائع نہیں کرنی چاہئے بلکہ انہیں اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری میں استعمال کرنا چاہئے اور اللہ تعالی کی ان نعمتوں کے ذریعے اپنی اخرت کو سنوارنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں : ’’سید المرسلین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ایک شخص کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’پانچ چیزوں کو پانچ سے پہلے غنیمت سمجھو۔(1) جوانی کو بڑھاپے سے پہلے (2) تندرستی کو بیماری سے پہلے (3)دولت مندی کو ناداری سے پہلے (4) فراغت کو مصروفیت سے پہلے (5)زندگی کو موت سے پہلے۔( مستدرک کتاب الرقاق نعمتان مغبون فیہما کثیر من الناس۔۔۔ الخ ۵ / ۴۳۵ الحدیث: ۷۹۱۶)