Surah Al Ankabut Ayat 24 (29:24)
The Spider · Juz 20 · Makki
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنْ قَالُوا اقْتُلُوْهُ اَوْ حَرِّقُوْهُ فَاَنْجٰىهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ 24
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو ابراہیم کی قوم کا کوئی جواب نہ تھا مگر یہ کہ انہوں نے کہا: انہیں قتل کردو یا جلادو تو الله نے انہیں آگ سے بچالیا۔بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے ضرور نشانیاں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو اس کی قوم کو کچھ جواب بن نہ آیا مگر یہ بولے اُنہیں قتل کردو یا جلادو تو الله نے اُسے آگ سے بچالیا بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں ایمان والوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{فما كان جواب قومه الا ان قالوا: تو ابراہیم کی قوم کا کوئی جواب نہ تھا مگر یہ کہ انہوں نے کہا۔} جب حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کو ایمان کی دعوت دی اللہ تعالی کی وحدانیت پر دلائل قائم کئے اور نصیحتیں فرمائیں تو ا س کے جواب میں ان لوگوں نے کہا:انہیں قتل کردو یا جلادو۔یہ انہوں نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا یا سرداروں نے اپنی پیروی کرنے والوں سے کہا بہرحال کچھ کہنے والے تھے اورکچھ اس پر راضی ہونے والے اس لئے وہ سب کہنے والوں کے حکم میں ہیں ۔ان سب نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو جلانے پر اتفاق کر لیا اور جب انہوں نے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو آ گ میں ڈالا تو اللہ تعالی نے اس آ گ کو ٹھنڈا کر کے اور حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے سلامتی والی بنا کر انہیں بچا لیا۔بیشک جو اللہ تعالی نے کیا اس میں ایمان والوں کیلئے اللہ تعالی کی وحدانیت اور قدرت پر دلالت کرنے والی ضرور عجیب عجیب نشانیاں ہیں جیسے آ گ کا اس کثرت کے باوجود اثر نہ کرنا اور سرد ہو جانا اوراس جگہ گلشن پیدا ہو جانا اور یہ سب پل بھر سے بھی کم وقفے میں ہونا وغیرہ۔(مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۲۴ ص۸۸۹ جلالین العنکبوت تحت الایۃ: ۲۴ ص۳۳۷ ملتقطا)