Surah Al Ankabut Ayat 42 (29:42)
The Spider · Juz 20 · Makki
اِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ مِنْ شَیْءٍؕ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک الله جانتا ہے اس چیز کو جس کی وہ الله کے سوا پوجا کرتے ہیں اور وہی عزت والا حکمت والا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله جانتا ہے جس چیز کی اُس کے سوا پوجا کرتے ہیں اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله یعلم: بیشک اللہ جانتا ہے۔} یعنی بت پرست اللہ تعالی کی عبادت کرنے کی بجائے جس چیز کی پوجا کرتے ہیں اللہ تعالی اسے جانتا ہے کہ وہ کچھ حقیقت نہیں رکھتی اور اللہ تعالی ہی عزت والا حکمت والا ہے تو کسی عقل مند انسان کے شایان شان یہ بات کب ہے کہ وہ عزت و حکمت والے قادر اورمختار رب تعالی کی عبادت چھوڑ کر بے علم اور بے اختیار پتھروں کی پوجا کرے۔(مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۴۲ ص۸۹۳ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۴۲ ۳ / ۴۵۱ ملتقطا)