Surah Al Ankabut Ayat 44 (29:44)
The Spider · Juz 20 · Makki
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ-اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ 44
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariالله نے آسمان اور زمین حق بنائے، بیشک اس میں ایمان والوں کیلئے نشانی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanالله نے آسمان اور زمین حق بنائے بیشک اس میں نشانی ہے مسلمانوں کے لیے۔
Tafseer (Urdu)
{خلق الله السموت و الارض بالحق: اللہ نے آسمان اور زمین حق بنائے۔} یعنی اللہ تعالی نے اسمان اور زمین کو باطل نہیں بنایا بلکہ حکمت کے تحت بنایا ہے اور بے شک ان دونوں کی تخلیق میں مسلمانوں کے لئے اللہ تعالی کی قدرت حکمت اس کی وحدانیت اور یکتائی پر دلالت کرنے والی نشانی ضرور موجود ہے۔( مدارک العنکبوت تحت الایۃ: ۴۴ ص۸۹۴ خازن العنکبوت تحت الایۃ: ۴۴ ۳ / ۴۵۲ ملتقطا) یاد رہے کہ اسمان و زمین کی پیدائش پر غور کرکے اللہ تعالی کی معرفت صرف مومن ہی حاصل کرتے ہیں اس لئے یہاں انہیں کا ذکر ہواکہ اس میں مومنوں کیلئے نشانی ہے ورنہ عمومی طور پر یہ سب کے لئے عبرت ہیں ۔