Surah Al Ankabut Ayat 9 (29:9)
The Spider · Juz 20 · Makki
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے تو ضرور ہم انہیں نیک بندوں میں داخل کریں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ضرور ہم اُنہیں نیکوں میں شامل کریں گے۔
Tafseer (Urdu)
{و الذین امنوا و عملوا الصلحت: اور جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے۔} ارشاد فرمایا کہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے تو ہم انہیں نیک بندوں کے زمرہ میں داخل کریں گے اور ان کا حشر نیک بندوں کے ساتھ فرمائیں گے ۔یہاں صالحین سے مراد انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام اوراولیاء عظام رحمۃ اللہ تعالی علیہم ہیں ۔( روح البیان العنکبوت تحت الایۃ: ۹ ۶ / ۴۵۲) قیامت کے دن نیک بندوں کے ساتھ حشر: اس سے معلوم ہواکہ جوشخص یہ چاہتا ہے کہ قیامت کے دن ا س کا حشر اللہ تعالی کے نیک بندوں کے ساتھ ہو اوراس دن اسے نیک بندوں کی معیت نصیب ہو تواسے چاہئے کہ پہلے توحید و رسالت پر ایمان لائے اور پھرنیک اعمال کرے اگر ا س نے ایسا کیا تو اللہ تعالی اپنے فضل و کرم سے قیامت کے دن نیک بندوں کے گروہ میں داخل فرما دے گا اور ان کے ساتھ ہی ا س کا حشر فرمائے گا۔ اللہ تعالی اس کی توفیق عطا فرمائےامین۔