Surah Al Imran Ayat 10 (3:10)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْــٴًـاؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمْ وَ قُوْدُ النَّارِ 10
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک کافر وں کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے عذاب سے انہیں کچھ بھی بچا نہ سکیں گے اور وہی دوزخ کا ایندھن ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک وہ جو کافر ہوئے ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ سے انہیں کچھ نہ بچاسکیں گے اور وہی دوزخ کے ایندھن ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{ كداب ال فرعون-و الذین من قبلهم: جیسا فرعون کے ماننے والوں اور ان سے پہلے لوگوں کا طریقہ تھا۔} یعنی نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے زمانے کے کافروں کا طریقہ ویسا ہی ہے جیسا فرعون کے ماننے والوں اور ان سے پہلے لوگوں کا طریقہ تھا کہ انہوں نے بھی ہماری آیتوں کو جھٹلایااور ان کافروں نے بھی ہماری ایات کو جھٹلایا تو جس طرح اللہ تعالی نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑلیا اسی طرح ا ن کے گناہوں پر ان کی بھی پکڑ فرمائے گا اور اللہ تعالی کی ایتوں اور اس کے رسولوں علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں پر اللہ تعالی کا عذاب بڑا سخت ہے۔