Surah Al Imran Ayat 9 (3:9)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
رَبَّنَاۤ اِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُخْلِفُ الْمِیْعَادَ 9
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ہمارے رب! بیشک تو سب لوگوں کو اس دن جمع کرنے والا ہے جس میں کوئی شبہ نہیں ، بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے رب ہمارے بیشک تو سب لوگوں کو جمع کرنے والا ہے اس دن کے لئے جس میں کوئی شبہہ نہیں بیشک اللہ کا وعدہ نہیں بدلتا۔
Tafseer (Urdu)
{ان الله لا یخلف المیعاد: بیشک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا۔} اللہ تعالی جھوٹ سے پاک ہے لہذا وہ وعدہ خلافی نہیں فرماتا۔ اللہ تعالی کی طرف جھوٹ بولنے کی نسبت قطعی کفر ہے اور یہ کہنا کہ’’ جھوٹ بول سکتا ہے‘‘ یہ بھی کفر ہے۔ تفصیل کیلئے فتاوی رضویہ کی 15ویں جلد میں موجود اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کی کتاب ’’سبحن السبوح عن کذب عیب مقبوح‘‘(جھوٹ جیسے بد ترین عیب سے اللہ عزوجل کے پاک ہونے کا بیان ) اور ’’دامان باغ سبحن السبوح‘‘(رسالہ سبحن السبوح کے باغ کا دامن)کا مطالعہ فرمائیں۔