Rabbana La Tuzigh Qulubana
Surah Al Imran Ayat 8 (3:8)
Family of Imran · Juz 3 · Madani
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةًۚ-اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ 8
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ہمارے رب تو نے ہمیں ہدایت عطا فرمائی ہے ،اس کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما، بیشک تو بڑاعطا فرمانے والاہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے رب ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر بعد اس کے کہ تو نے ہمیں ہدایت دی اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا کر بیشک تو ہے بڑا دینے والا۔
Tafseer (Urdu)
{ربنا لا تزغ قلوبنا: اے ہمارے رب !ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کر۔} ہدایت ملنا بہت بڑی چیز ہے لیکن اس کا فائدہ تبھی ہے جب یہ باقی بھی رہے۔ اگر ساری زندگی کوئی ہدایت پر رہے لیکن مرتے وقت ہدایت چھن جائے تو ایسی ہدایت کا کوئی فائدہ نہیں۔ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’انما الاعمال بالخواتیم‘‘ اعمال کا دارومدار خاتمے پر ہے۔(بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتیم ۴ / ۲۷۴ الحدیث: ۶۶۰۷) اسی لئے بڑے سے بڑا مومن بھی اپنے خاتمے کے بارے میں خوف کرتا رہے اور لمحہ بھر کے لئے بھی برے خاتمے سے بے خوف نہ ہو۔ اس ایت مبارکہ کا بکثرت پڑھتے رہنا یعنی یہ دعا مانگتے رہنا بھی خاتمہ بالخیر کیلئے مفید ہے۔[1] [1] ۔۔۔۔ خاتمہ بالخیر کی فکر اجاگر کرنے کے لئے امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسالے برے خاتمے کے اسباب کا مطالعہ کیجئے۔