Surah Al Imran Ayat 102 (3:102)
Family of Imran · Juz 4 · Madani
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقٰتِهٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ 102
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ضرور تمہیں موت صرف اسلام کی حالت میں آئے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان۔
Tafseer (Urdu)
{اتقوا الله : اللہ سے ڈرو۔} ارشاد فرمایا کہ اللہ عزوجل سے ایسا ڈرو جیسا ڈرنے کا حق ہے ۔ اس سے مراد یہ ہے کہ بقدر طاقت اللہ تعالی سے ڈرو۔ اس کی تفسیر وہ ایت ہے جس میں فرمایا گیا: فاتقوا الله ما استطعتم(تغابن:۱۶) ترجمہ کنزالعرفان:تو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھتے ہو۔ نیز ایت کے اخری حصے میں فرمایا کہ اسلام پر ہی تمہیں موت ائے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ اپنی طرف سے زندگی کے ہر لمحے میں اسلام پر ہی رہنے کی کوشش کرو تاکہ جب تمہیں موت ائے تو حالت اسلام پرہی ائے۔